کراچی :سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کرتے ہوئے ایک نئے وزیر کو شامل کر لیا گیا ہے جبکہ متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ شاہد تھہیم کو وزارتِ محنت سے ہٹا دیا گیا، جبکہ سعید غنی سے بلدیات، لیبر اور سوشل ویلفیئر کے محکمے واپس لے لیے گئے ہیں۔ ناصر حسین شاہ کو ایک بار پھر وزیر بلدیات مقرر کر دیا گیا۔ جام خان شورو کو پی اینڈ ڈی کا اضافی قلمدان دے دیا گیا ہے، جبکہ شام سندر اڈوانی کو خصوصی معاون مقرر کیا گیا ہے۔
محکمہ خوراک کا قلمدان مخدوم محبوب سے لے کر جبار خان امداد کو دے دیا گیا ہے اور علی راشد کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی وزارت سونپ دی گئی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نئے وزیر اسماعیل راہو سے حلف لیا، جنہیں محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈز کا قلمدان دیا گیا ہے۔