مشال قتل کیس:مرکزی ملزم کی عدم گرفتاری، سماعت 15 روز کیلئے ملتوی

مشال قتل کیس:مرکزی ملزم کی عدم گرفتاری، سماعت 15 روز کیلئے ملتوی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مشال خان قتل کیس کی سماعت 15 دنوں کے لئے ملتوی کر دی گئی ۔پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ 36 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ مشعال کو گولیاں مارنے والا مرکزی ملزم تا حال گرفتار نہیں ہوا ۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت اس معاملے میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی لیکن مزید وقت ضائع نہ کیا جائے۔مشال قتل کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔

جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ اس واقعے میں مشال خان کو کتنی گولیاں لگیں؟ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ مشال خان کو تین گولیاں لگیں اور اب تک 36 افراد کو گرفتار کیا جاچکاہے جن میں 9 یونیورسٹی کے ملازمین ہیں۔

دوسری جانب مشال کو گولیاں مارنے والا مرکزی ملزم گرفتار نہیں ہوا جبکہ 6 ملزمان کے اقبالی بیانات کو مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کیا گیاہے،جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت اس معاملے میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی لیکن مزید وقت ضائع نہ کیا جائے۔

سپریم کورٹ نے 2 ہفتوں میں مزید تحقیقات پر پیش رفت کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 دن کے لئے ملتوی کردی۔

مصنف کے بارے میں