Get Alerts

عمران خان جھوٹے ہیں، دانیال عزیز، نام پھر بھی نہیں بتائو گا، عمران خان

عمران خان جھوٹے ہیں، دانیال عزیز، نام پھر بھی نہیں بتائو گا، عمران خان

اسلام آباد: پانامہ کیس میں خاموشی پر عمران خان کو کس نے دس ارب روپے کی پیش کش کی ، مسلم لیگ نون کا نام بتانے کیلئے اصرار بڑھ گیا ، کپتان نے نام ظاہر کرنے سے انکار کردیا ، دانیال عزیز کہتے ہیں عمران خان جھوٹے ہیں۔

سوال 10 ارب کا  کس نے پیشکش کی ؟ کس نے خاموشی کی قیمت لگائی ؟ کپتان نام بتائیں ، مسلم لیگ نون نے جواب مانگ لیا ۔ 

دانیا ل عزیز نے اصرار کیاکہ  یا تو عمران خان آفر کرنے والے کا نام بتائیں ، یا تسلیم کریں ، وہ جھوٹ بولتے ہیں ، ان کا ایک ایک جھوٹ ثابت کرکے دکھائیں گے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ 10 ارب کی پیش کش کرنے والا  شہبازشریف ، حمزہ شہباز اور ان کا مشترکہ دوست تھا  لیکن وہ نام نہیں بتائیں گے۔ دانیا ل عزیز سے پہلے مریم نواز سمیت دیگر لیگی رہنما بھی کپتان کے دعویٰ کو جھوٹ قرار چکے ہیں۔