دانیال عزیز کی بیوی مہناز اکبر عزیز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

 دانیال عزیز کی بیوی مہناز اکبر عزیز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما دانیال عزیز کی بیوی مہناز اکبر عزیز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شکیل احمد نے ن لیگی رہنما دانیال عزیز کی بیوی مہناز اکبر عزیز کے کاغذات نامزدگی مستردہونے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔ ایپلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئےحلقہ پی پی 56 نارووال سے مہناز اکبر عزیز کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔

اپیل کنندہ کی طرف سے زاہد منہاس ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ عدالت مین موقف اپنایا گیا کہ اپیل کنندہ کا ووٹ اسلام آباد ٹرانسفر ہونے کی بناء پر کاغذات مسترد کئے ، ووٹ ٹرانسفر ہونے پر کسی بھی صوبائی حلقہ سے الیکشن لڑنے پر پابندی نہیں۔اپیل کنندہ نارووال سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں، بدنیتی کی بنیاد پر اپیل کنندہ کا ووٹ اسلام آباد ٹرانسفر کیا گیا ۔

اپیل میں استدعا کی کہ کی گئی کہدرخواست کزار کو پی پی 56 نارووال سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

ایپلٹ ٹربیونل نے اپیل منظور کرتے ہوئے مہناز اکبر عزیز کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

مصنف کے بارے میں