مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہو گا، خواجہ آصف

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہو گا، خواجہ آصف

ماسکو: انٹر نیشنل سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امن کے لیے پاکستان کی دیانت دارانہ کوششوں کا بھارت نے مثبت جواب نہیں دیا۔ بارڈرمینجمنٹ کے لیے اپنے حصے کا کام کر دیا ہے اور امید ہے افغانستان بھی مزید موثر اقدامات کرے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان شام پر امریکی حملے کو غیر ملکی مداخلت سمجھتا ہے اور شامیوں کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ حکومت انہیں کرنی ہے اور یہ ان کا بنیادی حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان شام میں مصالحت کیلئے آستانہ مذاکرات میں روسی کردار کو سراہتا ہے۔ پاکستان اس مقصد تک پہنچنے کے لئے روس کے اقدامات کی حمایت کرے گا جبکہ روس، افغانستان میں استحکام لانے کے عمل کی قیادت کرنا چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں