Get Alerts

فیس بک پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنانے کے بعد اب کترینہ کیف انسٹاگرام کی دنیا میں بھی داخل

 فیس بک پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنانے کے بعد اب کترینہ کیف انسٹاگرام کی دنیا میں بھی داخل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا سوشل میڈیا استعمال کرنے کا شوق دن بہ دن زیادہ بڑھ رہا ہے، فیس بک پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنانے کے بعد اب وہ انسٹاگرام کی دنیا میں بھی داخل ہوچکی ہیں۔کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی تصویر بھی شیئر کردی، جس پر اداکارہ نے لکھا ’نیا آغاز‘۔اداکارہ کی اس تصویر کو اب تک بے شمار مداح لائک کرچکے ہیں۔انہوں نے چند روز قبل بک پر مداحوں کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس پر انسٹاگرام پر ڈیبیو کرنے کا اشارہ بھی دیا تھا۔