کولمبو : سری لنکا میں عالمی دہشتگرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کے خفیہ ٹھکانوں پر سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، چھ بچوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن سیکیورٹی فورسز نے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کیخلاف آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں جس کے دوران چھ بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے ۔
واضح رہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے ایسٹر کے موقع پر دو چرچوں اور دو ہوٹلوں پر خودکش حملے کیے گئے جس کے دوران ڈھائی سو سے زائد افراد مارے گئے تھے ۔
داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس کو نیوزی لینڈ میں مسجد میں ہونے والے حملے کا بدلہ قرار دیا ۔