امریکہ نے پاکستانی شہریوں پر مزید سفری پابندیاں عائد کر دیں

امریکہ نے پاکستانی شہریوں پر مزید سفری پابندیاں عائد کر دیں
کیپشن: image by facebook

واشنگٹن : امریکہ نے پاکستانیوں کے لیے ویزے کا حصول مزید مشکل بنا دیا ، مزید پابندیاں عائد کر دی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے پاکستانیوں پر مزید سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کے مطابق اب امریکہ آنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے مزید کڑے مراحل سے گزرنا ہوگا۔

امریکی حکومت کے ترجمان سپٹنک نے بتایا کہ یہ معاملات پاکستان اور امریکی حکومت کے درمیان طے پائے ہیں جس کے مزید تفصیلات میں ابھی نہیں بتا سکتا ہوں ۔

امریکہ نے پاکستان سمیت گیمبیا ، کمبوڈیا ، میانمار اور لائوس پر بھی سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔