بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت نے بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق آصف حیدر سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی اور محی الدین وانی چیف سیکرٹری جی بی تعینات کئے گئے ہیں جبکہ وزیراعظم آفس میں تعینات ایڈیشنل سیکرٹری عثمان باجوہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق سارہ سعید ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم آفس تعینات کی گئی ہیں جبکہ محسن مشتاق کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت آئی ٹی کا عہدہ دیا گیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق سیکرٹری تخفیف غربت محمد علی شہزادہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور فخر عالم کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن تعینات کر دیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں