پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر چیئرمین پی او ایف تعینات۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا انسپکٹر جنرل آرمز تعینات، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کور کمانڈر راولپنڈی مقرر، لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کمانڈرسدرن کمانڈ تعینات، لیفٹیننٹ جنرل چراغ حیدر ڈی جی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر مقرر اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر چیئرمین پی او ایف تعینات۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان آرمی میں چار میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقیاں دے دی گئی تھی۔ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل محمد عامر، میجر جنرل محمد چراغ حیدر، میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیا شامل ہیں۔

دوسری جانب آرمی چیف نے آرمی میڈیکل کور کے افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انسانی زندگیاں بچانے میں آرمی میڈکل کور کا اہم کردار رہا ہے۔ ملک میں معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اے ایم سی کے ڈاکٹرز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ آرمی میڈیکل کور پاک فوج اور دیگر اہم شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے۔