نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پہلگام واقعہ پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازع علاقہ قرار دے دیا۔ سلامتی کونسل نے جموں و کشمیر میں فائرنگ کے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی عالمی امن اور سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، اور ایسی کارروائیاں جو بھی کرے، کہیں بھی کرے، اور جس مقصد کے لیے کرے، وہ ناقابل قبول اور مجرمانہ ہیں۔
اس کے علاوہ، پاکستان کی اقوام متحدہ میں کامیاب سفارتکاری نے بھارت کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ بھارت چاہتا تھا کہ سلامتی کونسل کے بیان میں "پہلگام" لفظ شامل کیا جائے تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ مقبوضہ کشمیر اب بھارت کا حصہ بن چکا ہے، لیکن پاکستان نے سفارتی کوششوں کے ذریعے اس لفظ کو بیان سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس کے بجائے "تمام متعلقہ حکام" کے الفاظ استعمال کیے گئے۔