Get Alerts

اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری، مزید 40 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری، مزید 40 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فورسز نے غزہ پر اپنی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 فلسطینیوں کی لاشیں ہسپتالوں میں پہنچائی گئیں، جس سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق، انسانی امداد کی ایجنسیوں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ قحط کی صورتحال کی جانب بڑھ رہا ہے، اور علاقے میں غذائی اشیاء کی کمی شدت اختیار کر گئی ہے۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی، قیدیوں کے تبادلے اور تعمیر نو پر اپنے موقف کا اظہار کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

اس کے علاوہ، اسرائیل کے سابق وزیراعظم نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج افرادی قوت کی کمی کا شکار ہے۔ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا، اور نیتن یاہو کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

ٹیگز: