Get Alerts

بھارتی انتہا پسندوں کا لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ ، عمارت کے شیشے توڑ دیے

بھارتی انتہا پسندوں کا لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ ، عمارت کے شیشے توڑ دیے

لندن : لندن میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن کو ایک بار پھر شرپسندوں کے حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تازہ واقعے میں نامعلوم افراد نے ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے توڑ دیے اور سرخ رنگ پھینک کر عمارت کو نقصان پہنچایا۔

ہائی کمیشن کے حکام نے فوری طور پر میٹروپولیٹن پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا، جس کے بعد پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ ایک منظم کارروائی معلوم ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جمعہ کی شام بھارتی شرپسند عناصر نے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا تھا۔ اس دوران غیر اخلاقی حرکات پر پولیس نے دو بھارتی شہریوں کو حراست میں لیا تھا۔

اس واقعے کے پس منظر میں 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والا فائرنگ کا واقعہ ہے، جس کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ پاکستانی حکام نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ برطانوی حکام اس حملے میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

ٹیگز: