برطانیہ میں بھی اسلام فوبیا، شرپسندوں کا مساجد پر حملہ، شیشے توڑ دیے

برطانیہ میں بھی اسلام فوبیا، شرپسندوں کا مساجد پر حملہ، شیشے توڑ دیے
کیپشن: image by facebook

برمنگھم : نیوزی لینڈ کے بعد برطانیہ میں بھی اسلام فوبیا کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ برمنگھم میں شرپسندوں نے رات گئے چار مساجد پر حملہ کر کے ان کے شیشے توڑ دیے، مسلمانوں نے حکومت سے سیکیورٹی کا مطالبہ کر دیا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں شرپسندوں نے رات گئے مساجد پر حملے کیے جن میں ہتھوڑوں اور لاٹھیوں کا استعمال کیا گیا تھا تاہم واقعےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے وٹن روڈ اسلامک سنٹر پر حملہ کیا اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے۔ امام مسجد کے مطابق سات کھڑکیوں اور دروازوں کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے پولیس نے مساجد کی سیکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ 16 مارچ بروز جمعہ کو نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کا ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک آسٹریلوی دہشتگرد نے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مساجد میں آنے والے نہتے نمازیوں کو بے دردی سے چن چن کر قتل کر دیا تھا۔