Get Alerts

بھارت محض دعوؤں تک محدود، سابق کور کمانڈر نے حقیقت آشکار کر دی

بھارت محض دعوؤں تک محدود، سابق کور کمانڈر نے حقیقت آشکار کر دی

نئی دہلی : بھارت کے سابق کور کمانڈر نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ جنگ لڑنے کی صلاحیت موجود نہیں۔ سابقہ کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ بھارت کو تکنیکی برتری، میزائل طاقت، ڈرون ٹیکنالوجی، فضائی اور بحری میدان میں ایسی فوقیت حاصل نہیں جو کسی جنگی کارروائی کو بلا خوف انجام دینے کے لیے ضروری ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اگر کوئی کارروائی کرتا ہے تو پاکستان یقینی طور پر جوابی کارروائی کرے گا، کیونکہ جنگ ہمیشہ دو طرفہ عمل ہوتی ہے، یک طرفہ نہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ سابقہ کور کمانڈر کا یہ اعتراف زمینی حقائق پر مبنی ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت اس وقت پاکستان کے ساتھ کسی بڑے فوجی تصادم کے لیے تیار نہیں۔

ٹیگز: