سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی پاکستان سے والہانہ محبت ایک بار پھر دنیا کے سامنے آ گئی۔
حال ہی میں پہلگام میں پیش آئے ایک واقعے میں کشمیری خاتون نے واضح الفاظ میں کہا کہ "جیسے آپ کے دل میں ہندوستان ہے، ویسے ہی ہمارے دل میں پاکستان ہے۔ یہ سچ ہے۔
کشمیری خاتون نے مزید کہا، "ہم کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں، کیونکہ پاکستانی ہمارے مسلمان بھائی ہیں۔ان کی بات سن کر ایک بھارتی ہندو نے یہ تسلیم کیا کہ یہ "سوچ کی لڑائی" ہے۔
دفاعی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کشمیری خاتون کا یہ بیان ایک بار پھر دو قومی نظریے کی سچائی کو ثابت کرتا ہے، جو جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی اساس اور ان کی جداگانہ شناخت کا مظہر ہے۔