Get Alerts

بھارتی 'گودی میڈیا' کا جنگی جنون بے نقاب: پہلگام فالس فلیگ چھپانے میں ناکامی 

بھارتی 'گودی میڈیا' کا جنگی جنون بے نقاب: پہلگام فالس فلیگ چھپانے میں ناکامی 

نئی دہلی/سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی ناکامی اور پہلگام 'فالس فلیگ' آپریشن کا کالا دھبہ دھونے میں بھارتی میڈیا بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔ غیر مصدقہ دعوؤں اور من گھڑت کہانیوں نے عالمی سطح پر بھارتی میڈیا کی ساکھ کو خاک میں ملا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا (گودی میڈیا) حقائق چھپانے کے لیے مسلسل جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے۔ بھارتی چینلز اپنی نشریات کے ذریعے مسلسل جنگی جنون کو ہوا دے رہے ہیں تاکہ عوام کی توجہ اندرونی ناکامیوں اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے ہٹائی جا سکے۔
 عالمی ماہرین اور آزاد مبصرین نے بھارتی میڈیا کے ان تمام دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے جو پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔انتہا پسند بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے اپنی نشریات میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ "پاکستان کو غزہ بنا دیا جائے"۔ اس قسم کے بیانات نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارتی میڈیا اب صحافت نہیں بلکہ ہندوتوا کے جنگی ایجنڈے کا آلہ کار بن چکا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی اس اشتعال انگیزی کی اصل وجہ پاکستان کی حالیہ عالمی فتوحات ہیں ۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، ایک طرف میڈیا جھوٹ پھیلا رہا ہے تو دوسری طرف بی جے پی حکومت مقبوضہ کشمیر میں گھروں کو مسمار کر کے آبادیاتی تناسب بدلنے کی سازش میں مصروف ہے۔ پہلگام ڈرامے کا مقصد کشمیریوں کی جبری بے دخلی کو جواز فراہم کرنا ہے۔

ٹیگز: