فیس بک کا ویڈیو کالز کیلئے نئی ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ  

Facebook's decision to introduce a new app for video calls
کیپشن: فائل فوٹو

کیلیفورنیا: سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے نئی ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مدد سے وہ براہ راست کالز کر سکیں گے، اس کیلئے انہیں میسنجر ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک نے اپنی نئی ویڈیو اینڈ وائس کالنگ ایپ پر آزمائشی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ ابھی کچھ افراد کو اس کی اجازت دی گئی ہے تاکہ اس میں موجود خامیاں دور کی جا سکیں۔

تاہم فیس بک کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اس ایپ کو کب لانچ کر دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ عرصہ قبل فیس بک نے پیغامات کے تبادلے اور فون کالز کیلئے میسنجر کو الگ سے متعارف کرایا تھا۔

فیس بک کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم صارفین کی سہولت کیلئے نئی ایپ تو سامنے لا رہے ہیں جس کی مدد سے وہ واٹس ایپ کی طرح سماجی رابطے رکھ سکیں گے لیکن یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ میسنجر کو بند کر دیا جائے گا، تمام دنیا کے صارفین اسے بھی استعمال کر سکیں گے۔