افغان طالبان نے نگران حکومت بنانے کا اعلان کر دیا 

افغان طالبان نے نگران حکومت بنانے کا اعلان کر دیا 

کابل :افغان طالبان نے بالآخر افغانستان میں جامع نگران حکومت کی منصوبہ بندی کر لی ،نگراں حکومت میں شمولیت کیلئے 12 سے زائد ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ۔


الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے نگران حکومت کا سیٹ ایپ تشکیل دیدیا ہے ،نگران حکومت میں تمام قبائلی رہنما شامل ہوں گے لیکن ابھی تک نگران حکومت کا دورانیہ واضح نہیں کیا گیا ۔

ذرائع کےمطابق نگران حکومت میں شمولیت کیلئے 12 سے زائد ناموں پر غورکیا جا رہا ہے ،نگران حکومت میں طالبان کمانڈرز کو بھی شامل کیا جائے گا،رپورٹ کے مطابق نامزد وزرا کا فیصلہ کرنے کیلئے طالبان کی قیادت کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق ابتدائی طورپرعدلیہ،داخلہ سلامتی،خارجہ امور،معلومات کےوزرا نامزد ہوں گے،اس سلسلے میں ملابرادرکابل میں،ملایعقوب مشاورت کیلئے قندھار سے کابل آرہے ہیں،ذرائع کے مطابق طالبان قیادت حکومت میں نئے چہرے لانا چاہتی ہے،طالبان چاہتےہیں حکومت میں تاجک،ازبک قبائلی رہنماؤں کےبیٹےشامل ہوں۔