پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے

لاہور: عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے پاکستان میں وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ 290 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 16 ہزار570 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 290 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ 
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 1.75 فیصدرہی جبکہ 123 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

مصنف کے بارے میں