جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی 

جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی 

کراچی : جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستے پیش کئے گئے۔

کراچی میں مہمان ٹیم کو صدارتی پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ سخت ترین حفاظتی حصار میں مقامی ہوٹل پہنچادیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز یکم تا 14 ستمبر نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل یکم، تین اور چار ستمبر کو کھیلے جائیں گے

تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز بالترتیب  آٹھ ،گیارہ اور چودہ ستمبر کو ہوں گے۔ ون ڈے سیریز آئی سی سی چیمپین شپ کا حصہ ہے۔ 

مصنف کے بارے میں