بجلی کے بلوں کی ادائیگی عام آدمی کے بس کی بات نہیں رہی،  حکومت عوامی مسائل  کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے: فردوس عاشق اعوان

بجلی کے بلوں کی ادائیگی عام آدمی کے بس کی بات نہیں رہی،  حکومت عوامی مسائل  کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے: فردوس عاشق اعوان

 لاہور:استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا  کاکہناہے کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی عام آدمی کے بس کی بات نہیں رہی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   بجلی کے بلوں کی ادائیگی عام آدمی کے بس کی بات نہیں رہی۔ان کاکہنا تھا کہ  حکومت عوامی مسائل  کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔  مزدور کش مہنگائی  اور بجلی کے بلوں نے زندگی اجیرن کر دی ہے۔۔غریب عوم کا کوئی  پرسان حال نہیں۔ بجلی کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  کا مزید کہنا تھابلوں کی ادائیگی عام آدمی کے بس کی بات نہیں رہی۔کل آمدن سے بھی زیادہ آنے والے بجلی کے بلوں سے جینا دشوار ہو چکا ہے۔  استحکام پاکستانی پارٹی عوام دوست پارٹی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی نے عوام کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے ۔ یقین ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوام اس دوستی کے ہاتھ کو ضرور تھامیں گے۔ عوام اور استحکام پاکستان پارٹی مل کر ترقی کا یہ سفر طے کریں گے۔  ہماری جماعت عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے بنی ہے۔ فی گھرانہ تین سو یونٹ تک فری بجلی ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ 

ان کاکہنا تھا کہ ہمارے منشور میں غریب عوام کے مسائل کے حل کے لیے بہت سے منصوبے شامل ہیں۔ حکومت عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔ 

مصنف کے بارے میں