Get Alerts

سیالکوٹ میں شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر تعلیمی ادارے آج بند، دفعہ 144 نافذ

سیالکوٹ میں شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر تعلیمی ادارے آج بند، دفعہ 144 نافذ

سیالکوٹ :سیالکوٹ میں شدید بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے ہنگامی حالات کے پیش نظر لوکل تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

صبا اصغر نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب ہرگز نہ جائیں کیونکہ دفعہ 144 نافذ ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اسی طرح کوٹ مومن میں بھی سیلابی خطرات کے باعث آج تمام سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ تحصیل انتظامیہ نے بھی سیلابی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے بغیر اطلاع دریاؤں میں پانی چھوڑنے کی وجہ سے پاکستان میں شدید آبی بحران پیدا ہو چکا ہے۔ دریائے ستلج، راوی اور چناب میں اونچے درجے کے سیلاب ریکارڈ کیے گئے ہیں جس کے باعث دریا کنارے درجنوں بستیاں زیر آب آ چکی ہیں اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ مختلف اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے مطابق ستلج کے گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب کی شدت بہت زیادہ ہے جبکہ ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب موجود ہے۔

ٹیگز: