Get Alerts

 وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا فیصلہ ،پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

 وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا فیصلہ ،پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

لاہور :پنجاب میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

نمائندہ نیونیوز لاہور وقاص غوری کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تمام میڈیکل و پیرامیڈیکل عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ ہسپتالوں کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔

 حکم نامے کے مطابق ہسپتالوں میں سانپ کاٹنے، زہریلی گیس اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ادویات اور طبی سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز کو مکمل فعال کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

ٹیگز: