Get Alerts

دریائے راوی میں سائفن کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب، پانی کا بہاؤ 91 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا :پی ڈی ایم اے پنجاب

دریائے راوی میں سائفن کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب، پانی کا بہاؤ 91 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا :پی ڈی ایم اے پنجاب

لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق دریائے راوی میں سائفن کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دریا میں پانی کا بہاؤ 91 ہزار کیوسک سے بڑھ چکا ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے اور ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ٹیگز: