Get Alerts

قطری وزیراعظم آج تہران پہنچیں گے

قطری وزیراعظم آج تہران پہنچیں گے

دوحہ: قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی آج ایران کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ایرانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق دورے کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آبنائے ہرمز میں جنگ سے پہلے کی صورتحال کی بحالی بھی زیرِ غور آئے گی۔ قطر نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قطر پہلے ہی ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کا اہم کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ قطری وزیراعظم کے دورۂ ایران کو خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: