Get Alerts

واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے لیے نئی سہولیات متعارف کرا دیں

واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے لیے نئی سہولیات متعارف کرا دیں

واٹس ایپ نے صارفین کے اکاؤنٹس کو غیر مجاز رسائی اور آن لائن فراڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ نئی تبدیلیوں کا مقصد لاگ اِن کے عمل کو مزید محفوظ بنانا اور اکاؤنٹس کے تحفظ میں اضافہ کرنا ہے۔

واٹس ایپ پر پہلے ہی ٹو سٹیپ ویریفکیشن موجود ہے، جس کے تحت صارف کو 6 ہندسوں پر مشتمل اضافی سیکیورٹی کوڈ فراہم کرنا ہوتا ہے۔ اس فیچر کی وجہ سے صرف عارضی تصدیقی کوڈ حاصل کرلینا اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے کافی نہیں رہتا۔

نئے سیکیورٹی اقدامات میں پاس کیز کو بھی اہمیت دی گئی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین روایتی پاس ورڈز کے بجائے زیادہ محفوظ طریقے سے اپنے اکاؤنٹ میں لاگ اِن کرسکیں گے، جس سے فِشنگ اور دیگر دھوکا دہی کے ذریعے معلومات چوری ہونے کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز میں بھی اضافی معلومات فراہم کرے گا۔ صارف کو کال کرنے والے نمبر کے بارے میں مزید تفصیلات، مثلاً یہ نمبر کسی دوسرے ملک سے تعلق رکھتا ہے یا نہیں، جاننے میں مدد مل سکے گی۔

آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین کے لیے پاس کیز پر مبنی سیکیورٹی کا مقصد اکاؤنٹس کو جعل سازی اور غیر مجاز رسائی سے مزید محفوظ بنانا ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ اقدامات صارفین کے لاگ اِن تجربے کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹ ہائی جیکنگ، فِشنگ اور دیگر آن لائن خطرات کے خلاف اضافی تحفظ فراہم کریں گے۔

ٹیگز: