سنکیانگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سنکیانگ میں چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
مریم نواز نے ٹائرن وزڈم ڈیری ورکس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور کمپنی کے انتظامی و پیداواری نظام کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک پروسیسنگ کے عمل کا ڈیجیٹل معائنہ کیا، جبکہ انہیں دودھ کی پروسیسنگ کے مختلف مراحل، جدید ٹیکنالوجی اور پیداواری طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر مریم نواز نے ڈیری سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور چین کے تجربات سے استفادے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔