کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جہاں آج بھی سونے کے دام مزید نیچے آگئے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 1 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 35 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 605 ڈالر پر آگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی قیمت میں 600 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔