Get Alerts

فیس بک پر سالگرہ کی دعوت سارا شہر مبارک باد دینے پہنچ گیا

فیس بک پر سالگرہ کی دعوت سارا شہر مبارک باد دینے پہنچ گیا

میکسیکو میں لڑکی کی سالگرہ کا دن یادگار بن گیا،لڑکی کے والدین نے فیس بک پر دعوت عام کی ویڈیو پوسٹ کی،جسے پڑھ کر پورا شہر امنڈ آیا۔میکسیکو کے ایک  گاوں میں 15 سال کی روبی کے والدین نے اپنی بیٹی کی پندرہویں سالگرہ کی خوشی میں فیس بک پر وڈیو پوسٹ کی جو چند ہی لمحوں میں وائرل ہو گئی۔
سالگرہ کا دن آیا تو خوشی کے ساتھ لوگوں کا ہجوم بھی ساتھ لایا،تقریب میں شرکت کے لئے ہزاروں افراد پہنچ گئے۔ مگر جس کی برتھ ڈے تھی وہ خوش ہونے کے بجائے افسردہ ہو گئی۔