اسلحے کے بازار میں امریکا پھر پہلی پوزیشن پر آ گیا

اسلحے کے بازار میں امریکا پھر پہلی پوزیشن پر آ گیا

نیو یارک :نئے سروے کے مطابق 2015 میں امریکانے43 کھرب 20 ارب روپے مالیت کا اسلحہ فروخت کیا،جبکہ اسلحے کی فروخت میں دوسرا نمبر فرانس کا ہے، جس نے 16 کھرب 20ارب روپے مالیت کے معاہدوں پر دستخط کئے ۔امریکی اخبار کے مطابق اسلحے کی خریداری کی دوڑ میں ترقی پذیر ممالک سر فہرست ہیں ،قطر نے گزشتہ برس 18 کھرب 36ارب روپے، مصر نے 12 کھرب 96 ارب اور سعودی عرب نے8 کھرب 64 ارب روپے مالیت کا اسلحہ خریدا 2014میں اسلحے کی فروخت کا حجم89بلین ڈالر تھا جو 2015میں گھٹ کر 80بلین ڈالر رہ گیا تھا۔