Get Alerts

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شمالی علاقوں میں شدید سردی کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شمالی علاقوں میں شدید سردی کی پیشگوئی کر دی
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور :  ملک بھرمیں شدید سردی پڑنے لگی۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے ہر منظر دھندلا دیا۔ اہم شاہراہوں پر حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں پہاڑ برفباری سے ڈھک گئے ۔ اسکردو میں درجہ حرارت منفی 10 تک گرگیا۔کوئٹہ میں بھی شہری سردی سے ٹھٹھرنے لگے۔

موسم کا حال بتانےوالے محکمہ موسمیات نے  آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شمالی علاقوں میں شدید سردی جبکہ بیشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی ۔

شدید دھند کے باعث موٹروے سمیت ملک کے بھر میں متعدد جگہوں پر صبح سویرے ٹریفک حادثات میں متعدد افراد جان کی بازی ہا ر چکے ہیں ۔