لاہور میں کورونا کے خطرناک ویرنٹ اومی کرون کی انٹری ،کن علاقوں میں موجود ہے ؟

Lahore Omicoron,

لاہور:پاکستان کے معرو ف شہر لاہور میں بھی کورونا کے خطرناک ویرنٹ اومی کورون کی انٹری ہو گئی ،محکمہ صحت کی طرف سے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق اومی کورون کا خطرہ لاہوریوں کے سر پر پہنچ گیا ،لاہور میں خطرناک کورونا ویرنٹ کی انٹری ہو چکی ،اب تک اومی کرون کے 12 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔

نیو نیو ز کو ملنے والی فہرست کے مطابق جوہرٹاؤ ن میں ایک ہی گھر کے سات افراد اومی کرون کے نرغے میں آچکے ہیں ، دوسری جانب لاہور کے علاقےماڈل ٹاؤن  میں بھی  ایک ہی گھر کے تین افراد اومی کرون میں مبتلا ہیں جبکہ ڈی ایچ اے فیز ون اور فیز فور کا ایک ایک مریض اومی کرون کا شکار ہوگیا ہے ۔