الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹرقائم کر دیا

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹرقائم کر دیا
سورس: file

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن  نے  عام انتخابات2024ء میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر   (EMCC)قائم کر دیا.

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ای ایم سی سی میں عوام الناس کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی اور اُن کے شکایت کے  بروقت ازالہ کے لیے فوری طور پر کاروائی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے سینٹر  میں تربیت یافتہ عملہ  تعینات کردیا گیا ۔

ترجمان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر   کنٹرول سینٹر قائم کئے ہیں۔ الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ  صوبائی، ڈویژنل اور ضلع سطح پر  کنٹرول رومز قائم  کیے ہیں۔


 الیکشن کمیشن کے مطابق عوام عام انتخابات کے سلسلے میں  شکایت کے اندراج کے لیے ای ایم سی سی سینٹر کے عملہ سے ای میل  complaints@ecp.gov.pk   پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔  شکایات  وٹس ایپ نمبر     0327-5050610 پر بھی بھجوا سکتے ہیں۔


الیکشن کمیشن نے عوام کی سہولت کے لیےای ایم سی سی میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی ہے  جس کا رابطہ نمبر111-327-000  ہے۔ فیکس نمبر 051-9204403 کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جا سکتی ہیں-

ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ای ایم سی سیصبح 8 بجے سے شام6 بجے تک کام کرے گا اور وسط جنوری 2024 ء سے  پولنگ کے دن 8 فروری  اور نتائج کے موصول ہونے تک یہ سینٹر چوبیس گھنٹے کام کرے گا ۔


 کنٹرول سینٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔

مصنف کے بارے میں