مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
سورس: file

اسلام آباد:مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق  فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد بجلی فی یونٹ 4ر وپے 66 پیسے مہنگی کیے جانے کا امکان ہے۔

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)  کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے درخواست نومبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ اور بقایاجات کے لئے کی جس میں بجلی مہنگی کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

سی سی پی اے کی درخواست میں کہا گیا کہ نومبرمیں 7 ارب 28 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی، نومبر میں 36.50 فیصد بجلی پانی اور 13 فیصد کوئلے سے پیداوار رہی جب کہ 6.44 فیصد بجلی درآمدی کوئلے سے پیدا کی گئی۔


درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مقامی گیس سے 9.21 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 10.57 فیصد بجلی پیدا ہوئی، نومبر میں نیو کلیئر ذرائع سے 20.83 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔

سی پی پی اے کی درخواست میں مزید کہا گیا کہ نومبر میں فی یونٹ فیول لاگت 9 روپے 44 پیسے فی یونٹ رہی اور اسی ماہ فی یونٹ بجلی لاگت تخمینہ 4 روپے 78 پیسے تھا۔

مصنف کے بارے میں