Get Alerts

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی اٹھارویں برسی پر پیغام

 صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی اٹھارویں برسی پر پیغام

اسلام  آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی اٹھارویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو عالمِ اسلام کی پہلی خاتون وزیرِاعظم تھیں جنہیں پاکستان کے عوام نے دو مرتبہ منتخب کیا۔ انہوں نے آمریت کے خلاف، آئین، پارلیمان اور عوام کے ووٹ کے حق کے لیے جدوجہد کی۔

صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے کسانوں، مزدوروں، غریب طبقے اور نوجوانوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی اور عوامی فلاح، تعلیم، روزگار اور سماجی ترقی کو اپنی سیاست کا محور بنایا۔ وہ فرقہ واریت اور عدم برداشت کے خلاف تھیں اور اقلیتوں کے حقوق کی علمبردار رہیں۔ ان کا خواب ایک جمہوری، پرامن اور باوقار پاکستان تھا۔

ٹیگز: