Get Alerts

بی بی شہید: آمریت اور عدم برداشت کے خلاف مزاحمت کی علامت

بی بی شہید: آمریت اور عدم برداشت کے خلاف مزاحمت کی علامت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ بی بی شہید آمریت، انتہاپسندی اور عدم برداشت کے خلاف مزاحمت کی ناقابلِ تسخیر علامت تھیں۔ ان کا پُرامن، جمہوری اور باوقار پاکستان کا وژن نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کبھی سرنڈر نہیں کرے گی۔ شہید بینظیر بھٹو مظلوموں کی امید اور جمہوریت کی نڈر آواز تھیں۔

خاتون اول آصفہ بھٹو نے کہا کہ ظلم کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز میں بے نظیر بھٹو زندہ ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یاد کیا کہ بی بی شہید نے مسجد نبوی میں انہیں بھائی بنایا تھا۔ میئر کراچی، بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا کہ بے نظیر بھٹو آمریت کے خلاف استقامت کی علامت تھیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بھی شہید بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ٹیگز: