Get Alerts

 جمہوریت ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی ہے، حکومت مذاکرات کے لیے تیار:رانا ثناءاللہ

 جمہوریت ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی ہے، حکومت مذاکرات کے لیے تیار:رانا ثناءاللہ

سکھر: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جمہوریت ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شروع سے ہی سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ نہیں اپنایا۔ رانا ثناءاللہ نے واضح کیا کہ حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، اگر وہ نہیں کرنا چاہتے تو یہ ان کی مرضی ہے۔

اسی موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو میں سہولت کاری کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کی صرف باتیں کرتی ہے، عملی اقدامات نہیں کرتی۔ سپیکر آفس ہر وقت ان کے لیے کھلا ہے، مگر انہیں خود آنا ہوگا۔

سردار ایاز صادق نے بانی پی ٹی آئی کے حوالہ سے کہا کہ انہیں وہ تمام سہولتیں مل رہی ہیں جو عام قیدی تصور بھی نہیں کر سکتا۔

ٹیگز: