کراچی کنگز میچ جیت کر لاہور قلندر کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

کراچی کنگز میچ جیت کر لاہور قلندر کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

شارجہ: کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈکو 6 وکٹ سے میچ ہرا دیا۔ اسطرح کراچی کنگز نے   پی ایس ایل پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 124 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کرلیا،کراچی کنگز کے گیل نے 5چھکے اور 2 چوکے لگا کر بیڑا پار لگوا دیا اور مین آف دی میچ بھی بن گئے ۔

کرس گیل نے 44 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم 27 اور پولارڈ نے 20 رنز بنائے۔اسلام آبادیونائیٹڈکےشاداب خان نے3جبکہ سعیداجمل نےایک وکٹ حاصل کی۔

پلےآف مرحلےمیں پہلامیچ کل پشاورزلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےدرمیان ہوگا جبکہ دوسرامیچ بدھ کواسلام آبادیونائیٹڈاورکراچی کنگزکےدرمیان کھیلا جائے گا۔

آج کا اہم میچ جیت کر کراچی کنگز پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی جبکہ لاہور قلندرز سپر لیگ سے باہرہوگئی ہے ۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے 124رنز کا ہدف دیا تھا ۔

آج پاکستان سپر لیگ کا آخری لیگ میچ جو بارش سے متاثرہوا اور15اوورز فی اننگ تک محدود کر دیا گیا تھا،ٹاس جیت کرکراچی کنگز نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر123رنز بنائے۔ڈیوائن اسمتھ اور بین ڈکٹ نے37رنز کی بنیاد فراہم کی،بین ڈکٹ اس مجموعے پر16رنز بنا کرسہیل خان کا شکار بنے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعہ جب57رنز پر پہنچا توحسین طلعت11رنز بنا کرڈیوائن اسمتھ کا ساتھ چھوڑ گئے،ڈیوائن اسمتھ ایک رن کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور آؤٹ ہوگئے۔جبکہ بریڈ ہیڈن نے برق رفتار20رنز کی اننگ کھیلی۔مصباح الحق،12،شاداب خان9رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔