Get Alerts

عامر خان نے نئے روپ کیساتھ مداحوں کے دل جیت لیے

عامر خان نے نئے روپ کیساتھ مداحوں کے دل جیت لیے

ممبئی:بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کا نیا سکھوں والا روپ ان کے مداحوں کو بھا گیا۔ ان کے اس روپ کے حوالے سے دنیا یہ سمجھتی رہی کہ یہ انہوں نے اپنی نئی فلم ”ٹھگ آف ہندوستان“ کیلئے اپنایا ہے مگر یہ ساری خبریں غلط ثابت ہوئیں کیونکہ یہ روپ انہوں نے صرف ٹی وی کمرشل کیلئے اپنایا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر نے ٹویٹر پر کیپشن ”’شون تے شان،نئی سوچ لو“ کے ساتھ ایک اشتہار شیئر کیا تھا جو کہ لوگوں کے درمیان انتہائی مقبول ہو گیا۔ یہ سبق اموز اشتہار ایک باپ اور اس کی دو بیٹیوں کے گرد گھومتا ہے جو اپنے والد کے بزنس میں بالکل بیٹوں کی طرح مدد کرتی ہیں،جبکہ عامر کو اپنی بیٹیوں پر بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔اس کے ساتھ رپورٹ میں یہ بھی وضح کیا گیا کہ عامر نے نیا روپ کسی فلم کے لیے نہیں بلکہ ایک اشتہارکے لیے اپنایا .