عامر خان نے روپ بدل لیا، پرستار نئے حلیے کو دیکھ کر حیران

 عامر خان نے روپ بدل لیا، پرستار نئے حلیے کو دیکھ کر حیران

ممبئی : بالی وڈ کے اداکار عامر خان نے روپ بدل لیا، پرستار نئے حلیے کو دیکھ کرحیران رہ گئے ۔ عامر خان کو بالی وڈ کا مسٹر پرفیکشنسٹ کاکہاجاتا ہے ، ان کا ہر روپ  لاجواب  اور اداکاری جاندار ہوتی ہے۔ وہ ان دنوں شوبز کی مصروفیات سے دور ہیں

اور اپنی فیملی کےساتھ وقت گزار رہے ہیں لیکن دوستوں کی تقریبات میں  ضرور شرکت کرتے ہیں۔


 بالی وڈ کے اداکار عامر خان نے حال ہی میں   فیشن فوٹو گرافر اویناش گواریکر کی  سالگرہ تقریب میں شرکت کی ۔ ان کی شرکت کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ انسٹا پر وائرل ویڈیو میں عامر خان کو دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اترتے ہی محافظوں سے خوش دلی سے ملاقات کی اور  آگے بڑھ گئے۔  تاہم وائرل ویڈیو دیکھ کر پرستاروں عامر خان کے   بارے میں اچھے کمنٹس دے رہے ہیں کہ مسٹر پرفیکشنسٹ یہ روپ اچھا لگ رہا ہے۔ 

https://www.instagram.com/reel/Cx_KHBAIUWT/?utm_source=ig_embed&ig_rid=ac4e696e-3b3e-4eac-9afa-3b74adaa5f81

مصنف کے بارے میں