”گرتے ہیں شاہسوار ہی میدان جنگ میں“:شہباز شریف کا فواد رانا کے نام پیغام

”گرتے ہیں شاہسوار ہی میدان جنگ میں“:شہباز شریف کا فواد رانا کے نام پیغام

لاہور:پاکستان سپر لیگ کا رنگا رنگ میلہ جاری ہے اورفرنچائز لاہور قلندرز کو جہاں مسلسل تینوں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور شائقین لاہور سمیت ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں ایک ایسی شخصیت بھی ہیں جن کے پیغام نے لاہور قلندرز کے مالک فواد رنا کا حوصلہ ساتویں آسمان پر پہنچا دیا ہے ۔

9d3f5f7eec8ed95f29e1c6de89f00ec9

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کراچی کنگز کے ہاتھوں 27 رنز سے میچ ہارنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کے نام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا کہ گرتے ہیں شاہسوار ہی میدان جنگ میں! جبکہ شہباز شریف نے فواد رانا کو اگلے میچوں میں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے آنیوالے میچ بہترین ہونگے۔یاد رہے کہ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ہرا کر میچ جیتنے کی ہیٹرک مکمل کی جبکہ لاہور قلندرز نے ہارنے کی ہیٹرک کی۔