بدعنوانی کو جڑ سے ختم کر کے دم لیں گے: چیئرمین نیب

بدعنوانی کو جڑ سے ختم کر کے دم لیں گے: چیئرمین نیب
کیپشن: chairman nab چیئرمین نیب

اسلام آباد:چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے ، اس کو جڑ سے ختم کر کے دم لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نیب کے قیام سے اب تک 289 ارب روپے بدعنوان لوگوں سے وصول کیے، ان کا کہنا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے اس کو ختم کر کے دم لیں گے۔

انھوں نے کہا کہ قائداعظم نے اقربا پروری اور بدعنوانی کو لعنت قرار دیا ہے ، نیب نے کرپشن ختم کرنے کے لیے بلاامتیاز کوششیں کیں، احتساب  کی پالیسی پر عمل کر کے کرپٹ عناصر کیخلاف لڑیں گے۔

دریں اثنا،  نیب نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے ، نیب ذرائع کے مطابق علیم خان کو پیغام بھجوایا تھا کہ وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں ، علیم خان کو نیب میں پیش ہونے کے لیے یکم مارچ کو طلب کر لیا ہے ۔

نیب کے مطابق وہ علیم خان کے وکیل اور اسسٹنٹ کے بیانات اور ریکارڈ سے مطمئن نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔