بھارتی جارحیت خطے کے امن اور سیکورٹی کیخلاف خطرہ ہے، او آئی سی

بھارتی جارحیت خطے کے امن اور سیکورٹی کیخلاف خطرہ ہے، او آئی سی
کیپشن: اجلاس میں امن اور مذاکرات کو ترجیح دینے پر زور دیا گیا ہے، فائل فوٹو

جدہ: او آئی سی نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔

جدہ میں او آئی سی کے رابطہ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا اور اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق او آئی سی نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کو سراہا۔

اجلاس میں امن اور مذاکرات کو ترجیح دینے پر زور دیا گیا ہے جبکہ کہا گیا کہ بھارتی جارحیت خطے کے امن اور سیکورٹی کے خلاف خطرہ ہے۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل سے معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل سے رابطے کی سفارش کی گئی ہے اور خطے میں فوری طور پر کشیدگی کو ختم کرنے پر زور دیا۔

اعلامیہ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔