Get Alerts

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد
کیپشن: فوٹو بشکریہ ۔۔۔۔ فواد چوہدری ٹویٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش اور اشتہارات پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ سنیما ایگزیکٹو ایسوسی ایشن  نے بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کردیا ہے جس کے بعد کوئی بھارتی فلم  پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی ۔

فواد چوہدری نے فلموں کی پابندی کے ساتھ پیمرا کو بھی اس بات کی ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستانی ٹی وی چینلز پر چلنے والے بھارتی اشتہارات پر کارروائی کرے ۔