پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹوں کے حوالے آن لائن فراڈ کا انکشاف 

پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹوں کے حوالے آن لائن فراڈ کا انکشاف 
سورس: File

لاہور: پی ایس ایل  کے  فائنل کی ٹکٹوں کے حوالے سے فراڈیے بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔معصوم کرکٹ شائقین کو آن لائن ٹکٹوں کا جھانسہ دے کر لوٹا جانے لگا۔

نیو نیوز کے مطابق مختلف افراد سے فراڈ کی مد میں ہزاروں  روپے بٹور لیے گئے ۔کرکٹ فینز سے آن لائن رقم منگوا کر نمبرز  بلاک کردیا۔  نیو نیوز نے آن لائن روپے منگوا کر ٹکٹس دینے کا جھانسہ دینے والوں کا نمبر بھی حاصل کرلیا۔

فراڈیے آن لائن ٹکٹ فروخت کرنے کا کہتے ہیں اور شائقین سے جاز کیش اڈوانس  ٹکٹ کی رقم بھی منگواتے ہیں ۔فراڈیوں نے جاز کیش کے ذریعے چھ ہزار کی ٹرانزیکشن بھی کروائی۔

فراڈیوں کے ہاتھوں لٹنے والے شہریوں نے ایف آئی اے اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان فراڈیوں کے خلاف کارروائی کریں۔ 

مصنف کے بارے میں