سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں اس کا فیصلہ آج ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کی درخواست پر اوپن سماعت کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

 پانچ رکنی بنچ آج  سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت کریگا۔الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی جس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کریگا۔ الیکشن کمیشن نےسنی اتحاد کونسل کے سربراہ کو نوٹس جاری کر دیا۔

مصنف کے بارے میں