جاسوسی کی ایک اور کوشش ناکام، پاک فوج نے بھارتی فضائیہ کا کواڈکاپٹر مار گرایا

جاسوسی کی ایک اور کوشش ناکام، پاک فوج نے بھارتی فضائیہ کا کواڈکاپٹر مار گرایا

راولپنڈی : پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فضائیہ کا کواڈ کاپٹر مار گرایا ۔ لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جاسوسی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔


بھارتی فضائیہ کے کواڈ کاپٹر کو گرانے کے بعد پاک فوج نے اس کی باقیات کی تلاش کا کام شروع کیا ۔26 فروری کو ایل او اسی میں پاکستانی علاقے میں کواڈ کاپٹر کی باقیات مل گئیں ۔


کواڈ کاپٹر پر بھارتی فضائیہ کی ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے  ۔بھارتی یونٹ کا نشان تصدیق کرتا ہے کہ یہ کواڈ کاپٹر بھارتی فضائیہ کا ہے۔  27 فروری کو ہی پاک فضائیہ نے بھارتی جنگی طیاروں کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں مار گرایا تھا۔

مصنف کے بارے میں