پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں ہمیں دی جائیں: مسلم لیگ ن ، الیکشن کمیشن نے سماعت کل تک ملتوی کردی

پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں ہمیں دی جائیں: مسلم لیگ ن ، الیکشن کمیشن نے سماعت کل تک ملتوی کردی

اسلام آباد : آزاد ارکان کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اور مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ۔۔الیکشن کمیشن نے  سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے خلاف 6 درخواستوں پر سماعت  کی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن  نے  درخواستوں پر سماعت  کی۔الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کے خلاف تمام درخواستیں یکجا کر تے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔

بیرسٹر گوہر ،فروغ نسیم ،اعظم نذیر تارڑ،عطاواللہ تارڑ بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ خالد مقبول صدیقی کی سنی اتحاد کونسل کے ارکان کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کی درخواست دائرکی۔ سنی اتحاد کونسل میں شمولیت، بیان حلفی کے ریکارڈ کے فراہمی کی درخواست پر بھی سماعت  ہوئی۔

مولوی اقبال حیدر کی سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت ڈیکلیئر نہ کرنے کی درخواست پر بھی سماعت  ہوئی۔  کنز السادات اور تمکین اختر نیازی کی بھی سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے سے متعلق درخواست دائر کی  گئی۔ 

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ  سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت ڈیکلیئر نہ کیا جائے۔  سنی اتحاد کونسل اپنی ایک نشست بھی نہیں،عوام مسترد کر چکی ہے ۔ 

فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ خصوصی نشستیں سنی اتحاد کونسل کا حق ہے بھی کہ نہیں  پہلے اس بات کو واضح کیا جائے۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ  سنی اتحاد کونسل کی نشستیں نہیں بنتیں ۔ یہ نشستیں ن لیگ کو دی جائیں ۔ ہمارے باقی رہ جانے والے امیدواروں کودی جائیں۔ 

سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ علی ظفر کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ باہر سے آ کر کوئی بھی درخواست چیلنج کرے۔ پہلے یہ فیصلہ کریں کہ درخواست گزار کون ہیں اور کیوں آئے ہیں۔ 

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل نے ترجیحی فہرست پہلے نہیں دی   جنہوں نے پہلے درخواست دی ان کا کیاہو گا۔ 

مصنف کے بارے میں