Get Alerts

نواز شریف کل نومنتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے

نواز شریف کل نومنتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے

لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف  کل نومنتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

 مسلم لیگ ن کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ہو گا، ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت نواز شریف کریں گے۔

اجلاس میں شہباز شریف کو وزیرِ اعظم نامزد کرنے کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ 29 فروری کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائےگی۔